چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچ گئے

جمعرات 21 اگست 2025 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچ گئے،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و زیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک -چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوگا۔ پاک - چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ، پاک - چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔\932