ڈی ایس پی سٹی سرکل کی تھانہ حاجی پورہ میں تفتیشی افسران و سنگین مقدمات مدعیان کے ساتھ اجلاس

جمعرات 21 اگست 2025 11:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے تھانہ حاجی پورہ میں تفتیشی افسران اور سنگین مقدمات مدعیان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل نے زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے، پینڈنگ چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے، مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور اپنے بیٹ ایریا میں جرائم کی روک تھام کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :