لاہور ہائیکورٹ،کمسن بچے سے بدفعلی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

جمعرات 21 اگست 2025 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت 25 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیش ایس ایس یو کو منتقل کی گئی یا نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے مقدمات کی تفتیش اینٹی ریپ قانون کے مطابق ایس ایس یو یونٹ کے حوالے ہونی چاہئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ضمنی رپورٹ میں وضاحت دی جائے کہ تفتیش ایس ایس یو کو منتقل کی گئی یا نہیں۔ عدالت نے سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی ۔