جمرود پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) جمرود پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تر جمان خیبر پولیس کے مطابق انچارج نواب شاہ شہید وزیر ڈھنڈ آصف خان کی نگرانی میں ایڈیشنل انچارج افسر خان نے علاقے میں دوران گشت مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضے سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی،پولیس نے ملزم عبدالامین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔