Live Updates

نقصانات کے جائزہ اور ریلیف فراہمی سے متعلق اے اے سی ایبٹ آباد سمیرا محسود کا تحصیل لورہ کا دورہ

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تحصیل لورہ میں نقصانات کے جائزہ اور ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود نے جمعرات کو تحصیل لورہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود نے ریونیو سٹاف اور متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ لورہ کا دورہ کیا، لوگوں کے گھروں میں جا کر ڈیٹا اکٹھا کیا، بارش سے متاثرہ انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ جات کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :