اٹک، خطرناک مجرموں کی سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ، دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ، دو فرار

جمعرات 21 اگست 2025 17:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) سی سی ڈی پولیس نے فقیر آباد کے نزدیک ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کر رکھی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک اشخاص تیز رفتاری سے آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ۔موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئےموٹر سائیکلوں پر بھاگے ،جنکا تعاقب کیا گیا ، تیز رفتاری کی کوشش میں وہ راستے میں موٹر سائیکلوں سے گر گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پر پولیس کو دو اشخاص زخمی حالت میں ملے جنکے نام قلندر بادشاہ ولد حضرت علی عرف شاہد افغانی سکنہ حال فقیر آباد اٹک اور عدیل اختر ولد طارق محمود سکنہ پنڈ گوندل، ٹیکسلا راولپنڈی معلوم ہوئے جنہوں نے بتایا کہ اپنے ہی بامسلح ساتھیوں شیر علی افغانی ولد زیارت گل سکنہ حال ٹیکسلا راولپنڈی اور نصیر خان ولد دوران خان سکنہ مہمند ایجنسی حال فقیر آباد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جنکو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر کے انکے بامسلح ساتھیوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔\378