سپارکو نے بھی ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا

ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست دن 11 بج کر 6 منٹ پرہوگی، سپارکو

جمعرات 21 اگست 2025 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)سپارکو نے بھی ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردئیے۔سپارکو کے مطابق ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست دن 11 بج کر6 منٹ پرہوگی،ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

سپارکو کے مطابق ممکنہ طورپریکم ربیع الاول 25 اگست بروز پیرکو ہوگی،چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔