جوہرآباد۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت ریسپانس کمیٹی براے ڈینگی کا اجلاس ڈسٹرکٹ

جمعرات 21 اگست 2025 17:26

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرراوُ گلزار یوسف،ڈاکٹر طاہر حیات، ڈینگی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن رانا ساجد،نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد، دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈینگی کے فوکل پرسن رانا ساجدنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کو ڈینگی کی روک تھام اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ محمکہ ہیلتھ کی ٹیمیں خوشاب ودیگر ایریازمیں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ فیلڈ کے کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہاکہ ڈینگی کے حوالے سے مائیکرو پلان مرتب کریں اور گزشتہ سالوں میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کو فوکس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے شہریوں کو ڈینگی کے خاتمے اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر کے ہسپتالوں کی خود نگرانی کررہی ہیں ہسپتالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ایمر جنسی سمیت دیگر وارڈز مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف مریضوں کے ساتھ رویہ بہتر بنائیں نیز آئے روز مریضوں کی جانب سے فری میڈیسن کے متعلقہ شکایات دیگر معاملات پر فوکس کریں، ڈاکٹر اورسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی ٹائم کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے علاوہ بی ایچ یو سنٹر میں بھی آنے والے مریضوں کو میڈیسن سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔\378