سری لنکا کے وفد کا لائیو سٹاک سیمن پروڈکشن یونٹ قادر آباد کا دورہ، پاکستان سے ساہیوال اور نیلی راوی بیل خریدنے کے امکانات کا جائزہ لیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) سری لنکا کےمحکمہ لائیو سٹاک کے تین رکنی وفد نے لائیو سٹاک سیمن پروڈکشن یونٹ قادر آباد کا دورہ کیا اور پاکستان سے ساہیوال اور نیلی راوی بیل خریدنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفدکی قیادت ڈائریکٹر اینیمل بریڈنگ ڈاکٹر بی ایم ایم ایکینیا کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے ڈائریکٹر بریڈنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے یونٹ کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں موجود جانوروں کے سیمنز اور ان کی جنسیات بارے معلومات لین۔ انہوں نے تحقیق کے اعلی معیار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پنجاب اور سری لنکا کے محکمہ لائیو سٹاک کا باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا جس سے سری لنکا میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ اس موقع پر وفد کے اراکین کو یادگاری سوونیئر بھی پیش کیے گئے۔