اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ توسیع سمبڑیال کی زیر صدارت دفتر میں فیلڈ سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 17:27

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیرصدارت دفتر میں فیلڈ سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے فیلڈ سٹاف سے سیلابی صورتحال ، موسمی الرٹ اور دھان کے کیڑوں کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر فیلڈ سٹاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی ، موسمی الرٹ اور دھان کے کھیتوں میں جا کر کیڑوں کی تلاش کے بارے میں اور ان کے تدارک کے لیے کسانوں کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ دھان کی فصل کو نقصان سے بچانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں اور کسانوں کو بروقت فصل کو بہتر کرنے کے بارے میں آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :