ہری پور،آمدہ عید میلادالنبی ؐ کے پر امن انعقاد کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل

جمعرات 21 اگست 2025 17:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نےآمدہ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں مرکز اہلسنت جامعہ عثمانیہ تلوکر کا دورہ کیا۔اس موقع پر علمائے کرام نے ضلع بھر میں ہونے والے جلوسوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے افسران کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہری پور میں امن کے قیام کے حوالے سےعلمائےاکرام کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ۔

آمدہ عید میلادالنبی ؐ کے پر امن انعقاد کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے ۔ڈی پی او ہری پور نے علمائے کرام کی تجاویز کو سراہا۔علماءاکرام نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملکی سلامتی اور ہری پور میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :