ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر مری روڈ کے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے جدید ترین پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا

جمعرات 21 اگست 2025 19:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر مری روڈ کے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے جدید ترین پیڈل ٹینس کورٹ تعمیر کیا گیا ہے جو مختصر وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔

(جاری ہے)

اس کورٹ کا ڈیزائن اور ٹرف جدید معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جبکہ کار پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے بہترین لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ پی ایچ اے کی جانب سے یہ شاندار اقدام شہریوں کے لیے تفریح اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے جسے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے اور شہریوں کے لیے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر کو عوامی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :