تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ اس وقت ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ موجود

ملک کی زرعی ضروریات کیلئے مثبت اشارہ‘دریاؤں میں پانی کی صورتحال اور ذخائر کی تازہ ترین رپورٹ جاری

جمعرات 21 اگست 2025 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) واپڈا کے ترجمان نے ملک کے بڑے آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، تربیلا، منگلا، چشمہ سمیت مختلف مقامات پر پانی کی سطح اور ذخیرہ اطمینان بخش ہے جبکہ دریاؤں میں پانی کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک ور اخراج 2 لاکھ 54 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 7 ہزار 400 کیوسک رہا۔ چشمہ بیراج میںپانی کی آمد 4 لاکھ 72 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 54 ہزار 600 کیوسک بتایا گیا۔ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج برابر، یعنی 53 ہزار 900 کیوسک ہے۔

پانی کے ذخائر کی صورتحال بھی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کچھ یوں ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.00 فٹ اور ذخیرہ 56 لاکھ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کیوسک چشمہ ریزروائرکی سطح * 639.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 19 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ اس وقت ایک کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جو ملک کی زرعی ضروریات کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔