نہم کے خراب نتائج دینے والے اساتذہ کی فہرست تیار کرنے کا حکم

اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرست اور انعامات بھی جاری کیے جائیں گے

جمعرات 21 اگست 2025 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) نہم میں خراب نتائج دینے والے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جاری کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن کی ٹیم پہلی بار ایسے اساتذہ اور سکولوں کی فہرستیں مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا اور اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی بھی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور ایسے اساتذہ کو کارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :