کراچی، پی آئی اے کے مختلف دفاتر کی بجلی اچانک بند

بندش کے باعث طیاروں کی مینٹیننس کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

جمعرات 21 اگست 2025 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) قومی ائیرلائن (پی آئی ای)کے دفاتر میں اچانک بجلی بند ہونے سے طیاروں کی مینٹیننس کاکام رک گیا، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مختلف دفاتر اور شعبہ جات میں اچانک بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث طیاروں کی مینٹیننس کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اصفہانی ہینگر، پی آئی اے انجینئرنگ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے دفاتر سمیت کئی شعبہ جات کی بجلی معطل ہے، اچانک بجلی بند ہونے سے اصفہانی ہینگر میں موجود طیاروں کی مینٹیننس کا کام رک گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکے دفتر کی بھی بجلی بند ہوگئی جبکہ مختلف شعبہ جات کو کے الیکٹرک سے بجلی فراہمی 3دن سے معطل ہے، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔