سہراب گوٹھ، ندی میں ڈوبنے والے 11 سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی

جمعرات 21 اگست 2025 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)سہراب گوٹھ: ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی ، گزشتہ روز 11 اور 14 سالہ دو بچے ندی میں ڈوب گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز 11 اور 14 سالہ دو بچے ندی میں ڈوب گئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایک بچے کو موقع پر ہی زندہ بچا لیا گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کی لاش ایدھی غوطہ خور ٹیم نے تلاش کے بعد نکالی۔ریسکیو آپریشن میں پولیس اور علاقہ مکینوں نے بھی حصہ لیا، بچے کی لاش ایک روز بعد ندی سے برآمد کی گئی۔