وزیراعلی خیبر پختونخوا کا افغانستان میں بس حاد ثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 21 اگست 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان میں بس حاد ثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے المناک حاد ثہ میں 78 انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت افغان عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :