بلوچستان ،18سالوں کے دوران مال مویشیوں کی تعداد میں70فیصد اضافہ

صوبے میںمال مویشیوں کی مجموعی تعداد 4کروڑ 79لاکھ سے تجاوز کر گئی،اعدادوشمار

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ 18سالوں کے دوران مال مویشیوں کی تعداد میں70فیصد اضافہ صوبے میںمال مویشیوں کی مجموعی تعداد 4کروڑ 79لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ 7ویں زراعت شماری کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 2006میں مال مویشیوں کی کل تعداد 2کروڑ 80لاکھ سے زائد تھی جبکہ سال 2024میں کی گئی زراعت شماری کے اعداد و شمار میں یہ تعداد بڑھ کر 4کروڑ 79لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں بھیڑوںکی تعداد 1کروڑ 20لاکھ سے بڑھ کر 1کروڑ 88لاکھ ، بکرے اور بکریوں کی تعداد 1کروڑ 10لاکھ سے بڑھ کر 2کروڑ 28لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں گائے ،بیل کی تعداد 20لاکھ سے بڑ ھ کر 40لاکھ سے زائد، بھینسوں کی تعداد 3لاکھ 20ہزار سے بڑھ کر 6لاکھ 63ہزار سے زائد ہوگئی ہے اسی طرح بلوچستان میں سال 2024میں اونٹوں کی تعداد 7لاکھ 72ہزار ہے جو ملکی سطح پر سب سے زیادہ ہے، گدھوں کی تعداد 6لاکھ 30ہزار ، گھوڑوں کی تعداد 72ہزار 917اور خچروں کی تعداد 77ہزار 406 ہے ۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں کل مال مویشی کا 47.69فیصد بکرے،بکریاں ، 39فیصد بھیڑوں، 8.49فیصد گائے ،بیل ،1.61فیصد اونٹوں ،1.39فیصدبھینسوں، 1.31فیصد گدھوں جبکہ 0.31فیصد گھوڑوں اور خچروں پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :