پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہیلپ لائن نمبر1223 جاری کردیا ، انعم زاہد

جمعہ 22 اگست 2025 12:49

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  ہیلپ لائن نمبر1223 جاری کردیا ، انعم زاہد
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی سہولت کےلئے ہیلپ لائن نمبر1223 جاری کر دیا ، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی جگہ مضر صحت خوراک تیار ہو رہی ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پرمذکورہ نمبر پردیں۔

(جاری ہے)

خوراک کی اہمیت، افادیت اور مضر صحت خوراک کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیت انعم زاہد نے کہا کہ بازاری مشروبات کا استعمال انسانی صحت کیلئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتاہے اور ان کو استعمال کرنے والے شوگر، دل، گردہ، معدہ کے امراض کا شکارہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اناج اور دالوں میں موجود فائبر، نظام انہظام کو بہتر بنانے میں قدرتی تحفہ ہیں،فیصل آباد میں خوراک میں بے دریغ ملاوٹ کی جا رہی ہے جس کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے بچوں اورطلبہ سے اپیل کی کہ وہ فاسٹ فوڈ سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں سادہ خوراک استعمال کریں،بازار سے کھانے پینے کی اشیا خریدتے وقت ان کی تیاری اور اس کی اختتامی مدت تاریخ کو لازمی چیک کریں۔

متعلقہ عنوان :