ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،این ای او سی

جمعہ 22 اگست 2025 12:53

ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)پاکستان بھر سے جولائی میں لیے گئے مزید 10ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کردئیے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے جو پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے۔

اس کے علاوہ این ای او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2کروڑ 80لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔این ای او سی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔