
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کا ریلیف فراہم کیا جائے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا کو درخواست
فیضان ہاشمی
جمعہ 22 اگست 2025
12:16

(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار 14,123 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جس کی اوسط لاگت 7 روپے 78 پیسے فی یونٹ تھی، جبکہ کل ایندھن کی لاگت تقریباً 109.89 ارب روپے رہی۔
اس دوران 2.95 فیصد لائن لاسز کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کو 13,666 گیگا واٹ گھنٹے بجلی 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی گئی۔ توانائی کے ذرائع میں سب سے زیادہ حصہ ہائیڈرو پاور کا رہا جو مجموعی پیداوار کا 40 فیصد سے زائد فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد آر ایل این جی، مقامی اور درآمدی کوئلہ اور ایٹمی توانائی بھی بجلی پیداوار میں شامل رہی۔ تاہم ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی اور فرنس آئل سے صرف معمولی پیداوار حاصل ہوئی۔ وزارت توانائی نے 19 اگست کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کے بعد نیپرا کو ہدایت دی تھی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کیے جائیں۔ اس پالیسی پر عملدرآمد جون 2025 سے شروع ہوا اور اس کا اطلاق اگست کے بلوں پر بھی کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نیپرا یہ ریلیف منظور کر لیتا ہے تو عوام کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
-
ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے ریکو ڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر مالیت کے فنڈ کی منظوری دے دی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا دورہ کیا اور فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کا جائزہ
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات
-
بھارت کے معروف پنجابی کامیڈین اداکار جیسوندر بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
-
ترقی پذیرممالک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 2005کے بعدسب سے کم سطح پرپہنچ گیا، عالمی بنک
-
عدالت کا پنجاب حکومت کو سیف سٹی کے تمام کیمرے فعال کرنے کا حکم
-
غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، امدادی کارروائیاں جاری
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.