کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سے ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ثمن رائے اور ڈی جی او پی سی پنجاب احمر نائیک نے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ایم ڈی افضال بھٹی، بیورو آف امیگریشن و اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈی جی طیب اوراو پی ایف کے ڈائریکٹر ویلفیئر سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق فلاح و بہبود، شکایات کے ازالے اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

بیورو آف امیگریشن و اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈی جی طیب نے بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے اعداد و شمار اور ڈیٹا کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا جو مستقبل میں پالیسی سازی اور فلاحی اقدامات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔اس موقع پر او پی ایف کے ایم ڈی افضال بھٹی بھی موجود تھے جنہوں نے او پی ایف کے جاری منصوبوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کی شکایات کے ازالے اور قانونی معاونت کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح کیلئے بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :