مسلح نقاب پوش میرے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے، اہل خانہ کو ہراساں، ملازمین کو مارا پیٹا، علیمہ خان

جمعرات 21 اگست 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 4مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغوا کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بیٹے شاہریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغوا کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس 4مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے،میرا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر تھا جسے اغواء کرلیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلح افراد نے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا اور گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا۔