پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا آفیسر شہید ہوگیا

جمعرات 21 اگست 2025 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا آفیسر شہید ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شب پشین باچا خان چوک پر سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ کو انکے گھر کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواراافراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا اور مزید کاروائی شروع کردی ۔