ہری پور پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتار کر لئے

جمعہ 22 اگست 2025 12:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کے مختلف تھانوں نے مجموعی طور پر پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےا ن کے قبضہ سے 15 کلو 748 کلو گرام چرس، 800 گرام ہیروئن اور 170 گرام آئس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے طاہر کو گرفتار کر کے 8 کلو 493 گرام چرس اور 45 گرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نےکارروائی کرتے ہوئے حسن کو گرفتار کر کے4 کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان شاہ کو گرفتار کر کے800 گرام ہیروئن، 125 گرام آئس اور محمد صابر کو گرفتار کر کے ایک کلو 145 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ غازی شہریارخان نے کارروائی کرتے ہوئے شعیب خان کو گرفتار کر کےایک کلو 360 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔