
عالمی قوانین کی خلاف ورزی 21 ملکوں نے غرب اردن میں اسرائیلی بستیاں مسترد کردیں
اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمال کو جنوب سے الگ کرنے والے بستی منصوبے کی منظوری دے دی
جمعہ 22 اگست 2025 13:02
(جاری ہے)
اسرائیلی منصوبے میں 3400 رہائشی یونٹ تعمیر کرنا شامل ہے۔ یہ بستی مغربی کنارے کے شمال کو اس کے جنوب سے الگ کر دے گی اور ایک مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے موقع کو کمزور کر دے گا۔
اس منصوبے کے قریب واقع معالیہ ادومیم بستی کے میئر گائی یفراح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ کچھ دیر قبل سول انتظامیہ نے متنازعہ ای ون (E1) بستی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیل نے طویل عرصے سے مشرقی القدس کے قریب تقریبا 12 مربع کلومیٹر کے علاقے میں تعمیر کی کوشش کی ہے لیکن اس منصوبے کو بین الاقوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ منجمد ہو گیا تھا۔ بستی کے منصوبے کے مخالفین کا خیال ہے کہ یہ فلسطینیوں کی ایک آزاد، جغرافیائی طور پر مربوط ریاست کے قیام کی امیدوں کو کمزور کر دے گا۔پہلے ردعمل میں فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس کے ٹکڑے ہو جائیں گے اور یہ علاقے الگ الگ جیلوں میں بدل جائیں گے۔ ہم فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے اس چیز کا باضابطہ اعتراف ہے کہ وہ بستیوں اور مغربی کنارے کو بتدریج ضم کرنے کے جرائم میں ملوث ہے اور ہمارے عوام کے خلاف نسل کشی اور بے دخلی کے جرائم اور ان کے مسئلے اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کے فریم ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔ فلسطینی وزارت نے ایک حقیقی بین الاقوامی مداخلت اور قبضے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد روکنے اور فلسطینی مسئلے کو حل کرنے، نسل کشی، بے دخلی اور ضم کرنے کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کی تعمیل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ریڈ کراس
-
ایران نے اپنی پہلی بحری فوجی مشقوں’پائیدارقوت 1404 کا آغاز کردیا
-
ٹرمپ کا واشنگٹن ڈی سی کا دورہ، نیشنل گارڈ کے ساتھ سڑکوں پرگشت
-
آئی ایم ایف نے سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب کی ترقی کو غیر معمولی قرار دے دیا
-
امریکی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف 500 ملین ڈالر کے جرمانے کو کالعدم قرار دے دیا
-
کرائم ایمرجنسی، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان
-
مودی حکومت نے خارجہ پالیسی کارپوریٹ مفادات کے ہاتھوں گروی رکھ دی
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں پُراسرار ہلاکت
-
ناسا کی ویب ٹیلی اسکوپ نے ساتویں سیارے یورینس کا نیا چاند دریافت کرلیا
-
امریکا‘ خاتون نے شوہر اور 2 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.