ستمبر کے آخر تک شام اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی معاہدہ ہو گا

معاہدے پر دستخط سے قبل شامی صدر احمد الشرع نیویارک میں خطاب کریں گے

جمعہ 22 اگست 2025 13:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)شام کے اعلی سطحی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام اور اسرائیل آئندہ ماہ 25 ستمبر کو امریکا کی سرپرستی میں ایک سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط سے قبل شام کے صدر احمد الشرع نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ان ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ مستقبل قریب میں دمشق اور تل ابیب کے درمیان کسی جامع امن معاہدے پر دستخط نہیں ہوں گے، بلکہ سمجھوتا صرف سیکیورٹی پہلو تک محدود رہے گا تاکہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی ختم ہو۔

عرب ٹی وی کے مطابق شام اور اسرائیل کے درمیان تقریبا 80 فی صد نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، اور یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک اپنی سیکیورٹی بات چیت کو باکو اور پیرس میں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :