سانگلہ ہل، حکومتی پالیسی کے مطابق عوام الناس کیلئے چینی فراہم نہ کرنے پر سیون سٹار شوگر مل سیل

جمعہ 22 اگست 2025 14:48

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے حکومتی پالیسی کے مطابق عوام الناس کے لیے چینی فراہم نہ کرنے پر سیون سٹار شوگر مل کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر اسسٹنٹ سانگلہ ہل نے شوگر مل کو سیل کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شوگر مل انتظامیہ نے امروز پبلک کے لیے ڈیلرز کو چینی کی فراہمی بند کر دی تھی ، مل انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے گوداموں اور دفاتر کو تالے لگا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل نے شوگر مل انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بھی کیے ، مل انتظامیہ شوگر کی ترسیل نہ کرنے پر بضد رہی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پالسی بنا کر چینی کو کارسرکار میں ضبط کرے گئی۔حکومتی پالیسی کے مطابق چینی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام مارکیٹ پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ، سخت ایکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لیے چینی سمیت دیگر اشیاکی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :