
وزیراعلی کے پی کی زیرصدارت اجلاس، سیلاب متاثرین کی بحالی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
متاثرہ اضلاع میں مال و املاک کے نقصانات کا 70 سے 80 فیصد ڈیٹا اکٹھا کیا گیا .وزیر اعلی کو بریفنگ
میاں محمد ندیم
جمعہ 22 اگست 2025
15:53

(جاری ہے)
وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں مال و املاک کے نقصانات کا 70 سے 80 فیصد ڈیٹااکٹھا کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکیج کے تحت رقم کی ادائیگیوں کے لئے چیک تیار کئے جائیں انہوں نے کہاکہ فوڈ پیکیج کے تحت فی متاثرہ خاندان کو 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے، یہ رقم متاثرین کو موبائل بیکنگ کے ذریعے ٹرانسفر کئے جائیں، متاثرہ اضلاع میں مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ چار لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جزوی طور پر متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کردیا گیا ہے. وزیراعلی نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کی جائیں، متاثرہ اضلاع میں مال مویشیوں کو چارے کی فراہمی کا عمل بھی شروع کیا جائے، مال مویشیوں کو چارے کی فراہمی کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کو پانج کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے، باجوڑ کے رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو بھی 15 ہزار روپے فی خاندان فوڈ پیکیج دیا جائے، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بھی نقصانات کا سروے شروع کیا جائے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے گاڑیوں کے مالکان کو فی گاڑی کے حساب سے پانج لاکھ روپے دیئے جائیں گے، اس مقصد کے لئے کابینہ کی منظوری کے لئے کیس تیار کیا جائے، صوبے میں بارشوں کے متوقع دوسرے سپیل کےلئے بھرپور پیشگی انتظامات کئے جائیں. علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اپر چترال اور اپر سوات میں گلاف کے خطرے کے پیش نظر خطرے سے دوچار آبادیوں کو کچھ دنوں کے لئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ان علاقوں میں انے والے سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات تک محدود رکھا جائے.

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا مستعفی ہونے کا اعلان
-
علیمہ خانم سے اختلافات پر علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کا دعویٰ
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بابا فرید کی دھرتی میں الیکٹرک بس لے آئیں
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
-
امید کرتا ہوں کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل افریدی ایک ایماندار ٹیم بنائیں گے
-
جماعت اسلامی کا گندم کی امدادی قیمت4500 روپے فی من مقرر کرنے اور آٹے پر سبسڈی کا مطالبہ
-
سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور سے وزارت اعلی واپس لینے کی وجہ بتا دی
-
جرمن وفاقی پولیس کو ڈرون مار گرانے کی اجازت دی جائے گی، وزیر داخلہ کا اعلان
-
علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
-
وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا
-
دھاتی نامیاتی فریم ورکس کی تیاری: کیمسٹری کا امسالہ نوبل انعام مشترکہ طور پر تین محققین کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.