بھوپال ، بی جے پی حکومت کا 2تاریخی مساجد کو منہدم کرنے کا حکم

جمعہ 22 اگست 2025 18:01

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی ہندوتواحکومت نے اپنی مسلم دشمنی جاری رکھتے ہوئے تجاوزات کے نام پر دارالحکومت بھوپال میں 2تاریخی مساجد کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھوپال کی ضلعی انتظامیہ نے بھوپال کے علاقے بادہ تالاب کی سینکڑوں سال قدیم دو تاریخی مساجد'' دلکش مسجد اور بھدبھدا مسجد ''کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے ریاستی وزرا نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست میں لینڈ جہاد کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ تاہم مسلم وقف بورڈ سمیت نے ریاستی حکومت کے اس اقدام پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس حکم نامے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔جمعیت علما ء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ دونوں مساجد سینکڑوں سال پرانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ صرف دو مساجدکی تعمیر پر ہی کیوں سوال اٹھا رہی ہے، مسجد کے علاوہ کئی مندر اور دیگر تجاوزات بھی اسی علاقے میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایاکہ 1937سے دونوں مساجد کا ریکارڈ دستیاب ہے اور وہ بالکل بھی غیر قانونی نہیں ہیں۔