ایکسل لوڈ کنٹرول، ایل پی جی سلنڈر کریک ڈاؤن ،اوورچارجنگ کیخلاف کارروائی کی بنیاد پر درجہ بندی میں سرگودھا کی پہلی پوزیشن

جمعہ 22 اگست 2025 18:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب نے ایکسل لوڈ کنٹرول، ایل پی جی سلنڈر کریک ڈاؤن اور اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی کی بنیاد پر اضلاع کی درجہ بندی میں سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی کی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودہا نے شاندار کارکردگی کے مظاہرہ میں ضلع سرگودہا نے مئی، جون اور جولائی 2025 میں ایکسل لوڈ کے موثر کنٹرول، جولائی میں ایل پی جی سلنڈر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن اور جولائی و اگست میں اوورچارجنگ کے خلاف نمایاں اعزاز حاصل کیااس طرح کارکردگی کی بنیاد پر ملتان دوسرے، فیصل آباد تیسرے اور ساہیوال چوتھے نمبر پر رہے۔

ان چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ،،حسن کارکردگی،، سرٹیفکیٹ دیئے گے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تمام اضلاع آئندہ بہتر نتائج دے سکیں۔