ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے حل کے بارے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ قانون کے مطابق ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اس کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :