تیزرفتار شہزور ڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،2 افراد جاں بحق

جمعہ 22 اگست 2025 19:35

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) کوٹ ادو کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے میں رنگ پور چوک سرور شہید روڈ پر اڈہ کھڑکن کے مقام پر مرغیوں سے بھرا تیزرفتار ڈالا سڑک پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ڈالا ڈرائیور سمیت 2 افرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے مرنے والوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیں،جہاں مرنے والوں کی شناخت محمد شکیل اور محسن شاکر کے نام سے ہوئی ہیں،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈالا ڈرائیور کی تیزرفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔\378