محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا 25اگست سے سکولوں میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 اگست 2025 21:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا 25اگست سے سکولوں میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے تمام سرکاری سکول کھل رہے ہیں، تمام ٹیچنگ سٹاف کو ہفتہ صفائی مہم کے دوران سکولوں میں حاضرہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام سکولوں میں اس دوران شجر کاری بھی ہوگی جس کے لئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران فارسٹ افسران سے کوارڈی نیشن کریں گے۔ شجرکاری مہم کے دوران سکولوں میں پودے بھی لگائے جائیں گے، اساتذہ اور دوسرے عملے کی موجودگی میں سکولوں کی صفائی کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران تمام سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی کی جائے گی جبکہ مانیٹرنگ ٹیمیں 25اگست سے پانچ ستمبر تک سکولوں کا معائنہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :