وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر کی زیر صدارت ہسپتالوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 22 اگست 2025 23:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی کی زیر صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمز،سی ایم ایچ ہسپتال راولاکوٹ ،مظفرآباد و جملہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کی گزشتہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیشل سکرٹری صحت عامہ محمد یونس میر،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمز ڈاکٹر سردار ادریس خان، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر عبدالستار خان اور تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان سمیت ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ؛ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔