مولاناہدایت الرحمن کی قیادت میں ایک وفد کا کیسکوکے افسران سے گوادرگرڈاسٹیشن میں ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 20:20

dکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے کیسکوکے افسران سے گوادرگرڈاسٹیشن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کیسکوکے سپرنٹنڈنگ انجینئرمکران سرکل شہزاد کھیتران، ایگزیکٹوانجینئر کیسکوجی ایس او( ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن) محمدیاسین بلوچ ،چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی نور الحق بلوچ،چیف انجینئرجی ڈی اے سیدمحمد، ڈائریکٹر جی ڈی اے میرجان بلوچ،اعجاز احمدمنہاس چیف ایگزیکٹوایجبین انٹرپرائززکے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کیں۔

اس موقع پر کیسکوگرڈسسٹم آپریشن(جی ایس او)کے ایگزیکٹوانجینئر ( ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن) محمدیاسین بلوچ نے وفد کومکران میں بجلی کی ترسیلی نظام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت ہمسایہ ملک ایران اور نیشنل گرڈنیٹ ورک سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایران کی جانب سے بجلی فراہمی میں تعطل یا بجلی کے کوٹہ میں کمی کی صورت میں مکران ڈویژن کے گرڈاسٹیشنوںکو نیشنل گرڈنیٹ ورک سے منسلک کیاجاتاہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر کیسکوکے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر یوسف شاہ خان کی خصوصی ہدایات پرسسٹم میں مزید بہتری لاکر مستحکم وولٹیج کے ساتھ اب بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکومکران سرکل انجینئرشہزادکھیتران نے وفد کو بجلی بلوںکی ریکوری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت مختلف سرکاری محکمے بجلی بلوںکی مدمیں کیسکومکران سرکل کے نادہندہ ہیں جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ذمہ 4186ملین روپے ، محکمہ پولیستقریباً392ملین روپے ، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر332ملین روپے ،لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ 59ملین روپے،سی اینڈ ڈبلیو تقریباً133ملین روپے ، محکمہ صحت 1230ملین روپے ،لوکل باڈیز355ملین روپے ، محکمہ فشریز 128ملین روپے، محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کے ذمہ 6391ملین روپے ،پاپولیشن پلاننگ 153ملین روپے، کالج اینڈہائیرایجوکیشن 133ملین روپے، ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ88ملین روپے،سوشل ویلفیئر39ملین روپے جبکہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ بجلی بلوںکی مدمیں65ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیں ۔

کیسکونے اس سلسلے میں متعلقہ نادہندہ محکموں کو بجلی بلوںکی ادائیگی سے متعلق نوٹس بھی ارسال کردئیے ہیں۔جن کی عدم ادائیگی کے سبب کیسکوکو سخت مالی مشکلات کاسامناہے ۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکونے متعلقہ وفدسے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی بلوں کی ریکوری کے حوالے سے کیسکوکے ساتھ تعاون کریں ۔ بعدازں رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور وفدمیں شامل دیگرنمائندوں نے مکران ڈویژن میں بجلی کے سسٹم میں بہتری لانے کیلئے کیسکوکی کاوشوںکوسراہااوراپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ وہ مکران ڈویژن میں کیسکوکے ریکوری کے سلسلے میں اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔