اوتھل ،مسافر کوچ اور 2پک اپ میں آپس میں ٹکرانے سی9افراد جاںبحق ،6زخمی

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2پک اپ میںآپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیوروں سمیت9افراد جاںبحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میںڈرائیوروں سمیت9افراد جاں بحق جن میں سے 4کی شناخت کوچ ڈرائیور شکور احمد ،پک اپ ڈرائیو عبدالغفور ، شکیل احمد ، محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 6افراد امید علی ، محمد سعید ، محمد یونس،عبداللہ ،محمد انس،عبداللہ ولد عبد الحمید ،محمد یاسین زخمی ہوگئے جنہیںاوتھل اور بیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔