Live Updates

عہدے پارٹی سے باہر بانٹنے پر دیرینہ کارکنان سراپا احتجاج ہیں‘ اختر اقبال ڈار

سوال اٹھایا جارہا ہے پارٹی میں کوئی بندہ نہیں جو صد پرویز الٰہی ،جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ ہیں، اب اپوزیشن لیڈر اچکزئی کو نامزد کر دیاگیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانا ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان گروپ 27سالہ طویل جدوجہد صف بندی کے بعد اور 80ارکان قومی اسمبلی کے ہوتے ہوئے کوئی ایسا کارکن یا بندہ سامنے نہیںلا سکی جو پارٹی کو چلانے اور پارٹی کے اہم عہدوں کا اہل ہو ۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عمران گروپ کے اندر کارکن سراپا احتجاج ہیں کہ کیا یہ جدوجہد اس لیے کی گئی تھی اور یہ پارٹی اس لئے بنائی گئی تھی کہ پرویز الٰہی پارٹی صدر ، بزدار وزیراعلیٰ، سلیمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل ، محمود اچکزئی پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اختر ڈار نے کہاکہ ان لوگوں کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سوچ و فکر سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے مگر پھر بھی ان لوگوں کو پسند نا پسند اور پاور پولیٹکس کے حوالے سے پارٹی کارکنوں پر مسلط کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے اور ماضی میں بھی محمود اچکزئی کی عزت کو متعدد بار سرعام اچھالا گیا اور اب بھی مستقبل قریب میں اچکزئی کی چادر اچھالی جائے گی جس کے بہت سے امکانات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات