
ناقص غذائیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرکے پاکستان میں صحت مند، باصلاحیت اور مسابقتی نسل تیار کی جاسکتی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
جمعہ 22 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
اجلاس میں سول سوسائٹی نے حکومتِ پاکستان کی قیادت اوراڑان پاکستان اقدام کے تحت ناقص غذائیت کے خاتمے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے قومی اہداف کے حصول میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔
پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ ناقص وکم غذائیت غذاخصوصاً بچوں میں نشوونما کی کمی (سٹنٹنگ) صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی ایمرجنسی اور قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ آنے والا دور ذہنی طاقت، تخلیقی صلاحیت اور قابلیت کا ہے۔ اگر ہم کم وناقص غذائیت کے چیلنجز کا مقابلہ نہ کر سکے تو ہم پاکستان کے لیے ایک صحت مند، باصلاحیت اور مسابقتی نسل تیار نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فوری و عملی اقدامات، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور حکومت، سول سوسائٹی و نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا تاکہ اس کا پائیدار حل یقینی بنایا جا سکے۔منصوبہ بندی کمیشن کے ایگریکلچر اور فوڈ سکیورٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مبارک علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا مسئلہ خوراک کی پیداوار نہیں بلکہ غذائی نظام کی ہیت پرہے اوریہی اصل چیلنج ہے۔ رسائی، استطاعت اور غذائیت کو فوڈ سکیورٹی کا مرکز بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی فوڈ سسٹم کی تبدیلی میں شراکت دار ہے جس سے اس بات کویقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ پالیسیاں تھرپارکر سے گلگت بلتستان تک ہر کمیونٹی میں عملی شکل اختیار کریں۔ وزارت منصوبہ بندی کے چیف نیوٹریشن سن گلوبل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ ایس یواین سی ایس اے پاکستان سن موومنٹ کا سب سے فعال نیٹ ورک ہے، جس نے ملک میں غذائیت کے منظرنامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان سول سوسائٹی، ترقیاتی شراکت داروں اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے قومی و عالمی اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ ایس یواین سی ایس اے کے چیئرمین اور سی ای اوآگہی مبارک علی سرور نے کہا کہ ہماری کوششیں پالیسی کو عملی اقدامات میں بدلنے اور شواہد پر مبنی ایڈوکیسی کے ذریعے قومی غذائیت کی ترجیحات وضع کرنے کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کو یکجا کر کے اور تعاون کو فروغ دے کر ایس یواین سی ایس اے پاکستان غذائیت کی گورننس کو مضبوط بنانے اور دیرپا نتائج یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آج منظور ہونے والا مشترکہ اعلامیہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ غذائیت کو پاکستان کی ترقی کی ترجیحات کے مرکز میں رکھا جائے۔ ایس یواین سی ایس اے پاکستان کی کنوینرو ڈائریکٹر کنٹری نیوٹریشن انٹرنیشنل ڈاکٹر شبینہ رضا نے کہا کہ سول سوسائٹی غذائیت سے متعلق قومی سطح پر ہونے والی بات چیت میں عوامی آواز کو شامل کرنے اور ایسے حل تجویز کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو واقعی عوام کی ضروریات کا جواب دیں۔ سکیلنگ اپ نیوٹریشن سول سوسائٹی الائنس پاکستان کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیا جس میں قومی غذائیت کے اہداف کے حصول کے لیے واضح اور مشاورتی روڈ میپ کی تیاری، مخصوص فوکل پوائنٹس اور کثیر شعبہ جاتی پلیٹ فارمز کے ذریعے مضبوط قیادت کو یقینی بنانے، غذائیت سے متعلقہ اقدامات میں مسلسل اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے، صحت کے نظام، سکولوں اور ملک گیر آگاہی مہمات میں غذائیت کو شامل کرنے اور غذائیت پر مبنی فوڈ فورٹیفکیشن اور فوڈ سیفٹی کے ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غذائیت کو آفات سے نمٹنے اور سماجی تحفظ کی حکمت عملیوں میں شامل کرنے کی اپیل وسفارش کی گئی ہے۔ تقریب میں پاکستان بھر کی 170 سول سوسائٹی تنظیموں کے علاوہ 200 سے زائد غذائیت سے متعلق سٹیک ہولڈرز، سرکاری نمائندوں، ترقیاتی شراکت داروں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گرووں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام، یہ شجاعت کی نئی مثال ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہداء کو خراج عقیدت
-
سرگودھا میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق
-
دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خاں
-
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے اچانک سرگودہا آمد
-
ہری پور،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
ماحولیاتی تبدیلیوں سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں، سینیٹر شیری رحمان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
میں نے مریم نوازسے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن
-
صدرِمملکت کی نوابشاہ میں لنجارہائوس آمد،صوبائی وزیرِ داخلہ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سخت پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.