وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت ایڈمیشن ریویو کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، داخلہ مہم تیز کرنے پر اتفاق

جمعہ 22 اگست 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت ایڈمیشن ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس کا مقصد نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ کے عمل کو مزید بہتر بنانا اور طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس میں داخلہ مہم کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے مزید موثر بنانے سمیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقعوں میں مزید بہتری کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ قراقرم ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے داخلہ اہداف کے حصول کے لیے اجتماعی کاوشوں پر زور دیتے ہوئے تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں، سہولیات اور تحقیقی مواقع کی بھرپور تشہیر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری فیکلٹی کا عزم اور لگن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔وائس چانسلر نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ مل کر یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی معیارات اور مواقع کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس کا اختتام داخلہ اہداف کے حصول کے عزم کی تجدید اور مہم کو تیز کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :