
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے بہترین نظام کے حوالہ سے اجلاس
جمعہ 22 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
اجلاس میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کو دو مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا پیکج سیکٹر و شہری علاقوں پر مشتمل ہوگا جس میں زون 1، 2 اور 3 کے علاقے جات شامل ہیں جبکہ دوسرا پیکج دیہی علاقوں پر مشتمل ہوگا جس میں زون 4 اور 5 کے علاقے جات شامل کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رہائشی علاقوں کیلئے دو بن نظام متعارف کرایا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مراکز اور کمرشل علاقوں کیلئے تین بِن نظام کا فیزیبلٹی کرانے کے بعد اسے عملی شکل دی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ باضابطہ بڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے انتخاب کے معیار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ بڈنگ کا عمل مکمل طور پر، شفاف، میرٹ اور اوپن مقابلے پر مبنی ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی حامل قومی و بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منتخب ہونے والی کمپنیاں مالیاتی طور پر مضبوط ہوں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں کے کامیاب ماڈلز کی روشنی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں گندگی پھیلانے والے عناصر پر جرمانہ عائد کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے میٹریل ریکوری فیسیلٹی (ایم آر ایف) پر چھانٹ کے عمل کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی اور ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں گرین ویسٹ کو الگ کرنے کا نظام قائم کیا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی موثر مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سے دونوں پیکیجز کی نگرانی کا انتظام ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام تر اقدامات کو بروقت طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق ستھرائی کا بہترین نظام فراہم کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.