چین، آن لائن ادائیگی کی ناکامی، شوہر کے دوسری خاتون سے خفیہ تعلقات بیوی کے سامنے بینقاب

ہفتہ 23 اگست 2025 13:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)چین میں ایک شخص کی جانب سے فارمیسی پر آن لائن کی گئی ادائیگی کی کوشش ناکام ہوگئی جس نے اس کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مانع حمل گولیوں کے لیے 15.8 یوان کی ادائیگی موبائل ایپ کے ذریعے کرنے کی کوشش کی لیکن سسٹم ایرر کے باعث یہ ادائیگی مکمل نہ ہو سکی۔دواخانے کے عملے نے رقم وصول کرنے کے لیے ممبرشپ کارڈ سے منسلک نمبر پر کال ملا دی جو اِس کی بیوی کا نمبر تھا، جب عملے نے بتایا کہ خریدی گئی دوا مانع حمل گولیاں ہیں تو شوہر کی بیوی پر ناجائز تعلقات کی حقیقت آشکار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :