ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ کلر سیداں میں میٹنگ ، پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی و چوک پنڈوری کا دورہ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے تھانہ کلر سیداں میں میٹنگ کی اور پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی و چوک پنڈوری کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق میٹنگ میں ایس ڈی پی او کہوٹہ، کہوٹہ سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ اہم اور سنگین مقدمات کی تفتیش کی سینئر افسران خود نگرانی کریں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ منشیات فروشوں کی سزایابی بہترین تفتیش اور مقدمات کی موثر پیروی سے ممکن ہے، اس پر مزید توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے بروقت چالان عدالت کیا جائے اور تھانے میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی اور چوک پنڈوری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ، صفائی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور انچارج پوسٹوں کو ہدایت دی کہ گشت کو ایس او پیز کے مطابق مزید موثر بنایا جائے۔