سعودی عرب نے مزید امداد غزہ بھیج دی

فلسطینی خاندانوں میں ایک ہزار 462 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں

ہفتہ 23 اگست 2025 17:03

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے لئے مزید امداد غزہ بھیج دی ،جس میں شیلٹرکٹس اور دیگر بنیادی سامان شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے امداد وصول کی اور غزہ میں داخلے کی نگرانی کی، فلسطینی خاندانوں میں ایک ہزار 462 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والے انسانی اور امدادی پروگرام اور منصوبوں کے فریم ورک میں آتا ہے تاکہ وہ مختلف بحرانوں اور مصائب کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پراجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے، ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسز فراہم کیں۔