نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ڈھاکہ پہنچ گئے

ہفتہ 23 اگست 2025 17:17

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار  ڈھاکہ پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کے سفیر اسد عالم صیام، سیکرٹری خارجہ، بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور دیگر سینئر بنگلہ دیشی حکام نے ان کا استقبال کیا۔