سرگودھا کے چک 72 جنوبی میں شوہر کابیوی پر بہیمانہ تشدد، ڈی پی او نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف نے چک نمبری 72 جنوبی میں شوہرکےبیوی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کوملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر مظہر نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی اقرا بی بی کی ٹانگ کاٹ دی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :