Live Updates

ناقص انتظامات کی نشاندہی پر صفای ٹیموں کا مریم نواز ہیلتھ کلینک حیدرآباد ٹاؤن پہنچ کر کام شروع

ہفتہ 23 اگست 2025 17:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب کے نام سے منسوب ہیلتھ سنٹر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی پر صفای ٹیموں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک حیدرآباد ٹاؤن پہنچ کر کام شروع کر دیا ،جہاں پر جمع بارشی پانی نکالنے کے ساتھ مکمل صفای کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بارش کے باعث صفائی کے ناقص انتظامات میں مریم نواز ہیلتھ کلینک حیدرآباد ٹاؤن پانی سے بھر جانے سے سرکاری کوارٹرز میں بھی پانی داخل ہوا جس کی نشاندہی پر کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے صفای ٹیموں کو متحرک کردیا جنہوں نے افسران کے احکامات پر ہیلتھ سنٹر میں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات