ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کا لیفٹیننٹ کرنل محمد عمران بٹ کے ہمراہ مینگورہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، جاری صفائی و ریلیف آپریشنز بارے آگاہ کیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے لیفٹیننٹ کرنل محمد عمران بٹ کے ہمراہ مینگورہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات نے لیفٹیننٹ کرنل محمد عمران بٹ کو حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری صفائی و ریلیف آپریشنز بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات، متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے، راستوں کی بحالی اور صفائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماجی رضاکار بھی گھروں اور متاثرہ گلیوں کی صفائی میں سرگرم عمل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح بجلی کی بحالی کے لئے پیسکو کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں اور جلد ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت اور متاثرین کی مدد کواولین ترجیح سمجھتی ہے اور ہر ممکن اقدام بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :