معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ کا گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وئیر ہاؤس کا دورہ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:59

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے زیر استعمال وسائل اور دستیاب امدادی سامان کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل زاکر حسین نے معاون خصوصی کو وئیر ہاؤس میں موجود امدادی اشیاء، ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے ساز و سامان اور دیگر دستیاب وسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں موجودہ سیلابی صورتحال، اس کے اثرات اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ادارے کے اعلیٰ حکام نے معاون خصوصی کو گلگت بلتستان میں حالیہ قدرتی آفات، خصوصاً سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال اور ادارے کی جانب سے کی جانے والی فوری و طویل مدتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ایمان شاہ نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بروقت حکمت عملی اور موثر اقدامات عوامی فلاح و تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔\378

متعلقہ عنوان :