جیکب آباد، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک اہلکار شہید

ہفتہ 23 اگست 2025 21:26

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) جیکب آباد، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک اہلکار شہید۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے آر ڈی 52 تھانے کی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوگیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار غلام قادر مہر شہید ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق آر ڈی 52 تھانے کی پولیس بلوچستان کے سرحدی علاقے عاشق آباد چوکی پر تعینات تھی کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار غلام قادر مہر گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگیا، شہید اہلکار کی میت کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مسلح افراد بلوچستان کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔